یونس خان نے زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے کا وسیم اکرم کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 6 مئی 2015 21:18

یونس خان نے زیادہ ٹیسٹ چھکے لگانے کا وسیم اکرم کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی ۔2015ء ) تجربہ کار بلے باز یونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے عظیم آسٹریلین بلے باز بریڈ مین کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے مارے والے بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں شروع ہونیوالے ٹیسٹ کے پہلے ٹیسٹ سپیشلسٹ یونس خان اور اظہر علی کی تیسری وکٹ پر ریکارڈ دو سو پچاس رنز کی شراکت نے پاکستان کو مظبوط پوزیشن پر کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

یہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسری وکٹ کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی شراکت بھی ہے۔ 148 رنز کی اننگ کھیلنے والے یونس خان نے کیرئیر کی 29ویں سنچری سکور کرتے ہوئے عظیم آسٹریلین بلے باز ڈان بریڈ مین کا اتنی ہی سنچریز کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اس اننگ کے دوران یونس نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا وسیم اکرم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 57 چھکے لگائے تھے لیکن یونس نے اپنی اننگ میں تین چھکے لگا کر مجموعی چھکوں کی تعداد 58 کر کے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 21:18:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :