دورہ پاکستان ، زمبابوین سلیکٹرز کی نگاہیں دوبارہ چارلس کووینٹری پر مرکوز

جمعہ 8 مئی 2015 11:40

دورہ پاکستان ، زمبابوین سلیکٹرز کی نگاہیں دوبارہ چارلس کووینٹری پر مرکوز

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مئی۔2015ء) دورہ پاکستان کیلئے زمبابوین سلیکٹرز نے ایک بار پھر چارلس کووینٹری کو مرکز نگاہ بنا لیا ہے جبکہ ووسی سبانڈا،برائن ویٹوری اور کرس امپوفو بھی آئندہ دنوں شروع ہونے والے دورے کا حصہ بنائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سولومن مائر، میلکم والر اور گریم کریمر کو موقع ملنے کی بہت کم امید ہے ۔ برینڈن ٹیلر کی عدم موجودگی نے سبانڈا اور کووینٹری کی واپسی کی راہیں ہموار کر دی ہیں حالانکہ کووینٹری چار سال سے زمبابوے کی نمائندگی نہیں کرسکے ہیں جبکہ سبانڈا کو ورلڈ کپ کیلئے نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ دونوں کو ان کی حالیہ کارکردگی پر قابل غور سمجھا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 08/05/2015 - 11:40:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :