ریال میڈرڈ دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب قرار

ہفتہ 9 مئی 2015 14:35

ریال میڈرڈ دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب قرار

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) نامور میگزین فوربس نے ریال میڈرڈ کو دنیا کا سب سے قیمتی فٹبال کلب قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میگزین نے کلبس کی مالیت جانچنے اور ٹاپ ٹین فہرست بنانے کیلئے 14-2013ء سیزن کیلئے 22 اپریل کے ایکسچینج ریٹس اور ریونیو کے اوسط ریٹس کا سہارا لیا ۔ میگزین کے مطابق، مسلسل تیسرے سال پہلے نمبر پر رہنے والے ریال میڈرڈ کی رواں سال قدر میں پانچ فیصد کمی آئی ہے لیکن یہ 3.26 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ دوسروں سے آگے ہے ۔

ایک فیصد کمی کے باوجود بارسلونا 3.16 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ 3.1 ارب ڈالرز کے ساتھ انگلش جائنٹ مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ رواں سال اس کی قدر میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ جرمن سٹار کلب بائرن میونخ 2.35 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

فہرست میں پانچواں نمبر انگلش کلب مانچسٹر سٹی( 1.38 ارب ڈالرز) کا ہے ۔ رواں سیزن کا انگلش پریمیر لیگ چیمپین چیلسی 1.37 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے ۔ انگلش کلب آرسنل 1.31 ارب ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔ 8واں نمبر لیور پول 982 ملین ڈالرز کے مالک کا ہے ۔ اطالوی کلب یوونٹس 837 ملین ڈالرز کے ساتھ 9ویں جب کہ 775 ملین ڈالرز کے ساتھ اے سی میلان کا فہرست میں آخری نمبر پر موجود ہے۔

ریال میڈرڈ دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب قرار
وقت اشاعت : 09/05/2015 - 14:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :