قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچ گئی

یونس خان‘ اسد شفیق اور سرفرازاحمد کراچی اترگئے‘ کپتان مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی کنیکٹنگ فلائٹ سے لاہور روانہ قومی ہیروز فیصل آباد میں جاری سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دینگے

پیر 11 مئی 2015 21:41

قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچ گئی،دورہ بنگلہ دیش میں صرف ایک کامیابی حاصل کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم پی آئی اے کی پروازکے ذریعے ڈھاکا سے کراچی پہنچی، یونس خان، اسدشفیق اور سرفرازاحمد کراچی اترگئے، کپتان مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی کنیکٹنگ فلائٹ سے لاہور روانہ ہوئے،پاکستان کودورہ بنگلہ دیش میں ون ڈیاورٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شکست ہوئی تھی،پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم نے دوسرا میچ جیت کرسیریزایک صفرسے اپنے نام کی،وطن واپس پہنچنے والے کرکٹرزپی سی بی کی ہدایت پرمنگل سے فیصل آباد میں جاری سپرایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا اسائمنٹ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز ہے جو بائیس سے اکتیس مئی تک لاہورمیں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/05/2015 - 21:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :