محمد عامر کا پہلا میچ، پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی

محمد عامر نے پورے رن اپ سے 2.1 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں

پیر 11 مئی 2015 21:41

محمد عامر کا پہلا میچ، پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے 2010 کے بعد اپنے پہلے پروفیشنل میچ میں پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی۔ محمد عامر فیصل آباد میں شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایبٹ آباد فالکنز کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی ور اپنے پہلے ہی اوور میں سجاد علی کو بولڈ کر دیا۔ محمد عامر پرآئی سی سی نے 2010 کے سپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جو ستمبر میں ختم ہو رہی ہے، انہیں غلطی تسلیم کرنے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے اور یہ ان کا پہلا میچ ہے جو پی سی بی کے زیر اہتمام کھیلا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 11/05/2015 - 21:41:56