بھارت میں ساؤتھ ایشیا کیڈٹ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں قومی ٹیم بھرپور شرکت کرے گی، سید محمد سبطین

پیر 1 جون 2015 21:59

بھارت میں ساؤتھ ایشیا کیڈٹ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں قومی ٹیم بھرپور شرکت کرے گی، سید محمد سبطین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر سید محمد سبطین نے کہا ہے کہ 17 جون کو بھارت میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشیا کیڈٹ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔ پیر کو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جون کو بھارت کے شہر دہلی میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشیا کیڈٹ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشیا کیڈٹ جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سترہ سے انیس جون تک جاری رہے گی جس میں ساؤتھ ایشیا ممالک کی ٹیمیں شرکت کرینگی صدر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جونیئر ٹیبل ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کھلاڑی اس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر کیڈٹ ٹیم چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں بوائز اور گرلز دونوں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بوائز جونیئر میں افضل احمد ، محمد اربیل ، عابد اقبال محمد عبداللہ نذیر ، جبکہ کیڈٹ بوائز میں فیضان ظہور ، فہد خواجہ اور سید عبد شاہ شامل ہیں گرلز جونیئر میں انعم الیاس فروا عارف ، ماریہ خان ، علی شیخ جبکہ گرلز کیڈٹ میں حریم علی انور اور کائنات ملک شامل ہیں سید سبطین نے کہا کہ جونیئر کیڈٹ ٹیبل ٹینس ٹیم کے ساتھ سات دیگر آفیشل اور کوچز شامل ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 01/06/2015 - 21:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :