سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی ہیڈ کوچ کے بغیر پریکٹس جاری رکھی

ہیڈ کوچ وقار یونس اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد چھ اور سات جون کی درمیانی آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے

جمعہ 5 جون 2015 20:00

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی ہیڈ کوچ کے بغیر پریکٹس جاری رکھی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے جمعہ کے روز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہیڈ کوچ کے بغیر پریکٹس جاری رکھی ۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے بعد چھ اور سات جون کی درمیانی آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 11کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کے علاوہ ایکسر سائز کی مختلف مشقیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ زمبابو ے کیخلاف سیریز کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لئے جانے والے ہیڈ کوچ وقار یونس چھ اور سات جون کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ جائیں گے جو آٹھ جون کو ٹیم کے ساتھ سری لنکا روانہ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 05/06/2015 - 20:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :