پی سی بی نے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کی دوسالہ پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی

بدھ 10 جون 2015 12:53

پی سی بی نے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کی دوسالہ پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن کی دوسالہ پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران رضا حسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ان پر دو سال کی پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

اسپنر نے پابندی کے خلاف اپیل کی، جسے پی سی بی نے مسترد کردیا۔ بورڈ نے رضا حسن کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وقت اشاعت : 10/06/2015 - 12:53:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :