عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں

پورے برصغیر میں ان سے بڑی شخصیت، ان سے بڑا کوئی نام نہیں، شعیب اختر کی سابق وزیر اعظم کی دل کھول کر تعریف

muhammad ali محمد علی منگل 29 اپریل 2025 20:41

عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) شعیب اختر کے مطابق عمران خان برصغیر سب سے بڑے ہیرو ہیں، پورے برصغیر میں ان سے بڑی شخصیت، ان سے بڑا کوئی نام نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل فیس بک پیج پر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں شعیب اختر کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی دل کھول کر تعریف کی جا رہی ہے۔



اس ویڈیو میں شعیب اختر کہتے ہیں کہ عمران خان جیسا کوئی نہیں ہے، ان کے پاس 1971 کے جوتے اور کپڑے موجود ہیں جنہیں وہ آج بھی استعمال کرتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ کوئی بحث کرنا چاہتا ہے تو کر لے لیکن ان کی رائے میں برصغیر میں عمران خان سے بڑا ہیرو کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ شاہ رخ خان کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن عمران خان پورے برصغیر کی سب سے بڑی شخصیت ہیں، پورے برصغیر میں عمران بھائی سے بڑا کوئی نام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں ان کے کرکٹ کیرئیر کے دوران عمران خان جیسے کسی شخص کی سرپرستی حاصل ہوتی تو وہ اپنے کیرئیر میں ایسا بہت کچھ حاصل کر جاتے جو وہ نہ کر سکے۔
                                                                                   
وقت اشاعت : 29/04/2025 - 20:41:45