آئی پی ایل میچ ہنگامی طور پر ختم

لائٹس بند کر کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 مئی 2025 23:34

آئی پی ایل میچ ہنگامی طور پر ختم
دھرمشالہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) آئی پی ایل میچ ہنگامی طور پر ختم، لائٹس بند کر کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران بھارتی شہر دھرمشالہ میں جمعرات کی شب کو کھیلا جا رہا آئی پی ایل میچ اچانک روک دیا گیا۔ دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ کھیلا جا رہا تھا اور پنجاب کنگز کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک 11 ویں اوورز میں میچ روک دیا گیا۔ میچ روکنے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ہنگامی طور پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر دیے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2025 - 23:34:25