کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی محفل قران خوانی ،پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاء

پیر 12 مئی 2025 18:10

کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی محفل قران خوانی ،پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاء
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ مسجد میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تعاون سے محفل قرآن خوانی منعقد ہوئی جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی کمشنر کر اچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، روٹرین شیخ عقیل احمد ، ہاکی کوچ محمد اخلاق ، اسپورٹس آرگنائزر یونس قریشی، ایم سی بی کے وی پی محمد حیدر خان ،یو بی ایل کے ذو الفقار عباس خان ،تاجر رہنماآصف گلفام ، حاجی عبد الباری ،KBBA کے عہدیداران کھلاڑی شریک ہوئے اس موقع پر کے بی بی اے کے خازن عامر شریف نے حاضرین سے عہدلیا کہ وہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے حاضر رہینگے جبکہ بیکن ہاس اسکول جو ہر کیمپس کے اسپورٹس ٹیچر ارسلان احمد نے خصوصی دعا کرائی جبکہ پاکستان رینجرزکے ملک محمد اسحاق ،عمر فاروق نے افواج پاکستان کیلئے اس محفل کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر پاکستان آ رمی کے سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر کی درازی عمر کیلئے غلام محمد خان نے خصوصی دعا کرائی جبکہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو دوران جنگ کراچی میں امن وامان کے بے مثال انتظامات کرنے اور خصوصا سول ڈیفنس ،1122، کے الیکٹرک کو مستقل الرٹ رکھنے پر خراج تحسین ادا کیا یاد رہے کہ دوران جنگ کمشنر آفس 24 گھنٹے کھلا رہااور کمشنر کر اچی بذات خود اور تمام افسران و عملہ دفتر میں موجود رہے اور عوام کی ہر قسم کی مشکلات حل کرتے رہے۔

وقت اشاعت : 12/05/2025 - 18:10:00