جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

انگلینڈ کیلئے 13 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

جمعہ 23 مئی 2025 21:51

جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ نے تاریخ رقم کردی، وہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے وکٹر نیاچی کی جانب سے 80ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لے کر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دینے والے انگلینڈ کے پہلے کرکٹر بننے کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے لیجنڈ جیک کیلس کے پاس تھا، جنہوں نے اپنے 159 ویں ٹیسٹ میں 13000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔
وقت اشاعت : 23/05/2025 - 21:51:20