پی ایس ایل 10 فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مئی 2025 19:14

پی ایس ایل 10 فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025)پی ایس ایل 10 فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، آج کا میچ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کیلئے میدان میں اتریں گی۔ لاہور قلندرز اپنے تجربہ کار سکواڈ اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ کی مضبوطی پر بھروسہ کئے ہوئے ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2025 - 19:14:47