کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے تگڑے کھلاڑی کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت مشکوک

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور میں پی ایس ایل 10 کے فائنل میں ٹکرائیں گے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مئی 2025 19:17

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے تگڑے کھلاڑی کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت مشکوک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2025ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سب سے تگڑے کھلاڑی کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت مشکوک ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور میں پی ایس ایل 10 کے فائنل میں ٹکرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز ان فٹ ہو گئے۔ حسن نواز کا پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں مڑ گیا، انہیں ریسکیو کی گاڑی کے ذریعے ایکسرے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کیلئے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر پریکٹس میں مصروف تھی جب حسن نواز انجری کا شکار ہوئے۔ واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے،ایونٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میزبان لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کو ہونے والے اس فائنل کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ایک دہائی کا سفر بھی تکمیل کو پہنچے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں دلچسپ مقابلوں اور اتارچڑھاؤ کے بعد یہاں تک پہنچی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل جیتی تھی اس کے بعد وہ پہلی بار فائنل میں آئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں اس نے پہلے تین میچوں میں صرف ایک جیتا تھا لیکن اس کے بعد اس نے تمام چھ مکمل میچوں میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ کو30 رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی۔لاہور قلندرز جو2022 اور 2023 میں پی ایس ایل جیت چکی ہے اس مرتبہ پلے آف میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی۔ اس نے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا اور پھر دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائٹڈ کو 95 رنز سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 24/05/2025 - 19:17:16