پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

منگل 27 مئی 2025 17:00

پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان28،30مئی اور یکم جون کو ہونے والے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے ۔پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

(جاری ہے)

احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے ۔فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے ۔احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے۔ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہونگے۔
وقت اشاعت : 27/05/2025 - 17:00:26