پی سی بی نے سپر لیگ کے نئے نام کیلئے عوام سے رائے مانگ لی

اچھا نام دینے والے کو دس ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا،متبادل نام دینے کے لیے 15 سے 30 جون تک کا وقت رکھا گیا ہے

منگل 16 جون 2015 22:43

پی سی بی نے سپر لیگ کے نئے نام کیلئے عوام سے رائے مانگ لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا نیا نام رکھنے کے لیے عوام سے تجویز مانگ لی۔ اچھا نام دینے والے کو دس ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نام کی عوام سے رائے مانگ لی گئی۔

(جاری ہے)

آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں شیڈول لیگ کا نیا نام کیا ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے عوام میں مقابلہ رکھ دیا اچھا نام تجویز کرنے والے کے لیے 10ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ لیگ کا متبادل نام دینے کے لیے 15 سے 30 جون تک کا وقت رکھا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا نام پہلے بھی رکھا گیا لیکن ایونٹ نہ ہو سکا اس لیے اب نئے نام کے ساتھ اس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔ `

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 22:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :