پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے میچز کو بھی ٹی ٹونٹی میں بدلنے کی تجویز
ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم ایونٹس کے لئے تیاری اور کمبی نیشن بنانا ہے
ذیشان مہتاب
بدھ 11 جون 2025
12:11

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جون 2025ء ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں تبدیلی پر دونوں ٹیموں کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز میں سیریز میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سیریز میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز میں ابتدائی مشاورتی عمل جاری ہے، ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم ایونٹس کے لئے تیاری اور کمبینیشن بنانا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان نے جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔
سیریز میں 3 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈولڈ ہیں جبکہ 3 ون ڈے میچز 8 , 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش بورڈز نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز 5 ٹی20 میچز میں تبدیلی کی تھی، تاہم دونوں بورڈز نے اُس وقت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کو 3 میچز میں تبدیل کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/06/2025 - 12:11:55

ICC World Test Championship 2025
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1Rowing
Sports News In Urdu
-
وزیراعلی پنجاب سمر گیمزانٹر ڈویژن کاآغاز، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے افتتاح کیا
-
ج*پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ موصول
-
-
یونائیٹڈ سٹار کلب نے ڈسٹرکٹ انٹر کلب تھرو بال چیمپئن شپ جیت لی
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل کوچنگ کورس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن شروع
-
صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن صوبے میں تھرو بال کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ارشد حسین