فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ راوٴنڈ ‘گمنام جزیرے گوام نے اپنے سے ہزار گنا بڑے بھارت کی ٹھکائی کر دی‘گوام کے ہاتھوں شکست انتہائی شرمناک مقام ہے ‘شکست چھوٹے گوام کے ہاتھوں بڑے بھارت کا قتل ہے‘بھارتی میڈیا اپنی ٹیم پر چڑھ دوڑا

بدھ 17 جون 2015 22:21

گوام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے بھارت کو خود سے ہزار گنا چھوٹے ملک کے ہاتھوں فٹبال میچ میں شکست ہو گئی۔ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والے گمنام جزیرے گوام نے خود ساختہ سپر پاور کو دو ایک سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو ہزار اٹھارہ کے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہش مند بھارت کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا،جب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کو دنیا کے انتہائی چھوٹے ملک گوام کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو نا پڑا۔

واضح رہے کہ فیفا رینکنگ میں گوام بھارت سے 33درجے نیچے ہے تاہم شکست نے جہاں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا وہیں بھارتی میڈیا نے بھی اپنی ٹیم پر خوب تنقید کے نشتر برسائے۔اور انتہائی شرمناک مقام کے ساتھ ساتھ اسے چھوٹے گوام کے ہاتھوں بڑے بھارت کا قتل قراردیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/06/2015 - 22:21:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :