نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا

ہفتہ 14 جون 2025 19:04

نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل اتوار کو میزبان ملائیشیا کیخلاف مدمقابل آئے گی۔پاکستانی ٹیم اتوارکو ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی ۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 19:04:17