سابق عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی یو ایس اوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

ہفتہ 20 جون 2015 20:59

سابق عالمی نمبر ایک لی چانگ وائی یو ایس اوپن بیڈمنٹن مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

نیویارک ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) سابق عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی پیش قدمی بڑھاتے ہوئے یو ایس اوپن بیڈمنٹن گرینڈ پریکس گولڈ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں لی چانگ وائی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چینی پلیئر ینگ کائی کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 20:59:30