رمضان المبارک نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ 23 جون سے منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں شروع ہو گا

ہفتہ 20 جون 2015 20:59

رمضان المبارک نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ 23 جون سے منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 20 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اوسامہ قادری کی ہدایت پر رمضان المبارک نائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ 23 جون سے منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہو گاجو کہ خلیق میموریل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، تمام میچز تراویح کے بعد کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل اور فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کو کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی و سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی خواہشمند ٹیمیں تراویح کے بعد منی اسپورٹس کمپیلکس ناظم آباد کراچی میں ولی رضا (0302-2512217 ) اور حمید بلوچ سے (0313-1218694) ان نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ڈراز 22 جون کو نکالے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 20:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :