مرتضیٰ نے آل کوئٹہ اوپن رمضان المبارک شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 9 اپریل 2024 17:04

مرتضیٰ نے آل کوئٹہ اوپن رمضان المبارک شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) مرتضیٰ نے آل کوئٹہ اوپن رمضان المبارک شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ ڈاکٹر محمد ایوب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں آل کوئٹہ رمضان المبارک اوپن شطرنج ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں مرتضیٰ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر محمد ایوب نے دوسری اور اعجاز احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح ریحان خان اور سلیم شہوانی بالترتیب چوتھے اور پانچوین نمبر پر رہے۔ ٹورنامنٹ میں 45 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد ایوب نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ یہ ٹورنامنٹ بی سی اے اور پاکستان چیس کلب کوئٹہ کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔
وقت اشاعت : 09/04/2024 - 17:04:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :