بینک اسلامی کا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹول میں فاتحانہ آغاز

ہفتہ 20 جون 2015 22:18

بینک اسلامی کا نیا ناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹول میں فاتحانہ آغاز

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) بینک اسلامی نے اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے حریف آزاد انوویٹرز کو 5وکٹوں سے قابو کرکے تیسرا نیاناظم آباد رمضان کپ کرکٹ فیسٹول 2015میں اپنی فاتحانہ پیش قدمی کی۔ طلحہ فہیم کومین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے اپنا ایوارڈ مہمان خصوصی الیاس خان، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سے وصول کیا۔آرگنائزنگ سیکریٹری اظہر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گروپ ’بی‘ میں کھیلے گئے مقابلے میں بینک اسلامی نے ٹاس جیت کر آزاد انوویٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آزاد انوویٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 154رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔ وقار کنڈی اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے 5چوکوں اور2چھکوں کی بدولت 46رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

عمار خان نے 38رنز کی عمدہ باری میں 5چوکے اورایک چھکا لگایا۔

سلو لیفٹ آرم میر عزیز اﷲ نے 38رنز پر 3بلے باز ٹھکانے لگائے جبکہ محمد صادق کے ہاتھ 32رنز پر 2وکٹ لگے۔ بینک اسلامی کو 5وکٹوں پر مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میں حاصل ہوگیا۔طحہ فہیم نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ آصف صدیقی نے 31رنز میں 4چوکے اورایک چھکا لگایا، فہد خان نے 3چوکوں اور2چھکوں کے ساتھ 26رنز اور طارق مراد کے 24رنز میں 2چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔محمد اشعر نے 36رنز پر 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز عزیزالرحمن اور شکیل احمد جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔

وقت اشاعت : 20/06/2015 - 22:18:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :