نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک

چیک ریپبلک کی کوہ پیما کلارا کولوچووا کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گریں : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جولائی 2025 11:56

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک
سکردو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2025ء ) نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما ہلاک ہوگئیں۔ 
دیامر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق چیک ری پبلک کی کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گریں۔ 
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خاتون کوہ پیما کے ساتھیوں نے بیس کیمپ پر خاتون کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

اے ڈی سی کے مطابق جہاں خاتون کوہ پیما گری ہیں، پہلے ان کی لوکیشن ٹریس کی جائےگی، اس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
الپائن کلب آف پاکستان نے بھی نانگا پربت پر چیک کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
نائب صدر الپائن کلب کرار حیدری کے مطابق 46 سالہ کلارا کولوچووا کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثے کا شکار ہوئیں، حادثہ صبح چار بجے کے لگ بھگ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

 
کرار حیدری کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر جاں بحق کوہ پیما کی باڈی تلاش کرنے نکل پڑی ہیں، کلارا کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا، وہ کے ٹو اور ایورسٹ بھی سر کرچکی تھیں۔ 
دوسری جانب پولیس کا بھی کہنا ہے کہ خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے نفری بونر نالہ بیس کیمپ روانہ کردی ہے۔
پولیس کے مطابق غیرملکی کوہ پیما کی ٹیم میں 7 افراد شامل تھے۔

 
دوسری جانب 3 یورپی کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان تینوں نے الپائن اسٹائل میں نانگا پربت کو سر کیا اور انتہائی شاندار انداز سے اس خطرناک پہاڑ سے نیچے اُترے۔ 
جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر پیراگلائڈنگ کرکے نیچے اُترے اور بقیہ 2 فرانسیسی کوہ پیما کِلر پہاڑ کے نام سے جانے جانے والے نانگا پربت سے اسکی انگ (skiing) کرکے نیچے آئے۔ 
نانگا پربت سے پیراگلائڈنگ اور اسکی انگ کرکے نیچے آنے کا یہ پہلا موقع ہے، ان تینوں نے 21 سے 24 جون کے درمیان یہ پہاڑ سرکیا ۔ 
 
وقت اشاعت : 04/07/2025 - 11:56:48