گال ٹیسٹ ، قومی ٹیم نے 8.11 کی اوسط سے ٹارگٹ حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا

اتوار 21 جون 2015 21:16

گال ٹیسٹ ، قومی ٹیم نے 8.11 کی اوسط سے ٹارگٹ حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا

گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون۔2015ء) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا ،جو قومی ٹیمنے 11.2 اوورز میں 8.11 کی اوسط سے 92 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے کسی بھی ٹیم کی سب سے بہترین سٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کی۔

یہ ہدف کے تعاقب میں کم از کم دس اوورز کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کی سب سے تیز رفتار بلے بازی تھی اور اس سے قبل کسی بھی ٹیم نے آٹھ رنز سے زائد کی اوس سے ہدف کا تعاقب نہیں کیا۔یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں 76 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں جو سری لنکا میں کسی بھی غیر ملکی باوٴلر کی سب سے بہترین باوٴلنگ ہے، اس سے قبل شین وارن نے 2002 میں کولمبو کے مقام پر 94 رنز دے کر سات وکٹیں لی تھیں ۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے دوسری اننگ میں تین سری لنکن بلے بازوں کو سٹمپ کیا اور یہ پہلا موقع ہے کہ تین سری لنکن بلے باز ایک اننگ میں سٹمپ ہوئے ہوں ۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں دس وکٹ سے فتح اپنے نام کی جو پاکستان کی گزشتہ نو سالوں میں سری لنکا میں پہلی فتح ہے، اس دوران قومی ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی جب کہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

وقت اشاعت : 21/06/2015 - 21:16:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :