پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی

جمعرات 17 جولائی 2025 20:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لندن پہنچ گئی۔ ٹیم اس دورے میں میزبان انگلینڈ اے کے خلاف دو تین روزہ میچز اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یہ سیریز 22 جولائی سے شروع ہو کر 4 اگست تک جاری رہے گی۔ قومی ٹیم میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین موقع ہو گا کہ وہ انگلش کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور بین الاقوامی سطح پر خود کو منوائیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2025 - 20:40:03