فیفا ویمنز ورلڈ کپ،جاپان نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 24 جون 2015 20:22

فیفا ویمنز ورلڈ کپ،جاپان نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اوٹاوا ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں جاپان نے ہالینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ اختتام کی طرف گامزن ہے اور اس کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، ایونٹ کے آخری پری کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ ویمن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

میچ کے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں جاپان کی ایری یوشی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 78 ویں منٹ میں ساکا گوچی نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، کھیل کے آخری لمحات میں ہالینڈ کی وان ڈی نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا تاہم حریف ٹیم جاپان کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور جاپانی ٹیم نے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، کوارٹر فائنل میں جاپانی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 20:22:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :