مصباح الحق کو 4000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار

بدھ 24 جون 2015 20:22

مصباح الحق کو 4000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 94 رنز درکار

کولمبو ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 رنز بنانیوالے 9ویں پاکستانی بلے باز بننے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح نے 2001ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور چودہ سالہ کیریئر میں انہیں 56 میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکا، انہوں نے اب تک 3906 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں کیریئر کے چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ جمعرات سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے، مصباح کو ماجد خان کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 26 رنز اور حنیف محمد سے آگے نکلنے کیلئے مزید 10 رنز کی ضرورت ہے۔

مصباح نے 8 سنچریاں اور پندرہ نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/06/2015 - 20:22:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :