اعجاز الرحمن کی سربراہی میں آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام

پیر 4 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) اعجاز الرحمن کی سربراہی میں آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے۔آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب،اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے کامیاب اور شایان شان انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لائی ہے۔ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ انجام دیں گے۔ دیگر ممبران میں علیم آغا، محمد حسین چھٹہ، دانیال الرحمن، رانا افضال اختر، ڈاکٹر منیب، محمد محسن، انجینئر رانا اسد احمد تنویر، نور العین، کلثوم احمد اور ریحانہ پروین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2025 - 21:40:02