آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ ہوگا

پیر 4 اگست 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا۔ جس کی صدارت آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز الرحمن کریں گے ،اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے 14 اگست تک لیزر سٹی بائولنگ کلب،اسلام آباد میں کھیلی جائے گی اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/08/2025 - 21:40:04