پاکستان شاہینز کی ٹیم ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کیلئے ہفتہ کو ڈارون، آسٹریلیا روانہ ہو گی

جمعہ 8 اگست 2025 12:11

پاکستان شاہینز کی ٹیم  ٹاپ اینڈ ٹی 20  سیریز میں شرکت کیلئے ہفتہ کو ڈارون، آسٹریلیا روانہ ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) پاکستان شاہینز کی ٹیم (کل)ہفتہ کو ڈارون، آسٹریلیا روانہ ہو گی، جہاں وہ 14 سے 24 اگست تک جاری رہنے والے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق 11 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کے خلاف ٹی آئی او سٹیڈیم میں شام 7 بجے (مقامی وقت) کھیلے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیٹر حیدر علی کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کیے جانے کے بعد ان کی جگہ محمد فائق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد فائق، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی گھوری (وکٹ کیپر)، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

ٹیم انتظامیہ میں غلام علی (ہیڈ کوچ)، سمیع اللہ نیازی (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، محمد ابراہیم (تجزیہ کار) اور محمد علیم (فزیو) شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2025 - 12:11:33