میرپورخاص،گاما اسٹیڈیم میں معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح

جمعہ 8 اگست 2025 17:52

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) محکمہ کھیل وامورنوجوانان سندھ میرپورخاص کے زیر اہتمام گاما اسٹیڈیم میں معرکہ حق آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیاگیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی معرکہ حق جشن آزادی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی کی جانب سے کھیلوں کے پروگرام کرانے کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم اور ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں سے ملا ہے اس کی ہمیں قدر کرنا چاہیے اور آج ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ رہتی دنیا تک پاکستان کو آنچ تک آنے نہیں دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ فیسٹیول میں ملاکھڑا،باکسنگ، کرکٹ، ہاکی، تائی کوانڈو، ویٹ لفٹنگ، منی میراتھن، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، شوٹنگ بال، فٹبال سمیت 16 گیمز شامل ہیں۔ اس سے قبل میئر عبدالرؤف غوری ،ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی افراظ سعیداور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے غبارے اور قومی پرچم فضا میں چھوڑ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔\378
وقت اشاعت : 08/08/2025 - 17:52:15