متحدہ عرب امارات کو ایشئن فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ آفیشل معاہدے پر دستخط کے بعد ربر سٹمپ کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں قبل ازیں 1996ء میں یہ ایونٹ منعقد کیا تاہم وہ جنوری میں آسٹریلیا میں مقابلہ کرنے والی 16 ٹیموں کے مقابلے میں 14 ٹیموں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہو گا 2019ء کا مقابلہ 2022ء میں خلیجی ہمسایہ ملک قطر کے عالمی کپ کی میزبانی سے قبل محض تین سال میں منعقد ہو گا

ہفتہ 27 جون 2015 22:37

متحدہ عرب امارات کو ایشئن فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ آفیشل معاہدے پر دستخط کے بعد ربر سٹمپ کر دیا گیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) متحدہ عرب امارات کو ایشئن فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ساتھ آفیشل معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد 2009 میں توسیع شدہ ایشین کپ کے لئے ربر سٹمپ کر دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں قبل ازیں 1996ء میں یہ ایونٹ منعقد کیا تاہم وہ جنوری میں آسٹریلیا میں مقابلہ کرنے والی 16 ٹیموں کے مقابلے میں 14 ٹیموں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔

اے ایف سی کے ایک بیان میں جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی اس لئے کی گئی ہے کہ تاکہ اے ایف سی کی رکن ایسوسی ایشنوں کی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی ایکسپوئیر اور میچز دیئے جا سکیں اور ان کے ملکوں میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد کی جا سکے۔سحرائی مملکت کی ایشیئن کپ کے لئے اگلے مقام کے طور پر مارچ میں رونمائی کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات کے آسٹریلیا میں امسال ٹورنامنٹ میں شرکت کے نئے ریکارڈ اور ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر دیکھے جانے کے بعد سخت اقدام کرنے ہونگے۔

یو اے ای مقابلے میں انتہائی پرجوش ٹیموں میں شامل ہوتا تھا اور وہ ہولڈرز جاپان اور 2007ء کے چیمپئن عراق پر کامیابیوں کے بعد تیسرے نمبر پر آیا۔2019ء کا مقابلہ 2022ء میں خلیجی ہمسایہ ملک قطر کے عالمی کپ کی میزبانی سے قبل محض تین سال میں منعقد ہو گا۔

وقت اشاعت : 27/06/2015 - 22:37:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :