ایشیاء کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی سکواڈ کا اعلان کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 17 اگست 2025 11:31

ایشیاء کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی سکواڈ کا اعلان کیا، تاہم بابراعظم اور محمد رضوان کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، پاکستانکی قیادت آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے جو پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2025 - 11:31:11