ایشیا کپ ہاکی‘ ایشین ہاکی فیڈریشن کی بنگلادیش کو شرکت کی باقاعدہ دعوت

پیر 18 اگست 2025 18:29

ایشیا کپ ہاکی‘ ایشین ہاکی فیڈریشن کی بنگلادیش کو شرکت کی باقاعدہ دعوت
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلادیش کو ایشیاء کپ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرکت کا خط ہاکی انڈیا کی جانب سے موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بی ایچ ایف آفیشل کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ایشیاء کپ ہاکی میں شرکت کریں گے۔ بنگلادیش کو ایشیاء کپ میں پاکستان کی جگہ شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کا موجودہ حالات میں بھارت جانا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 18/08/2025 - 18:29:50