ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز‘ پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو ہرا دیا

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میلبرن رینی گیڈز کی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور شاہینز نے میچ 73 رنز سے جیت لیا

منگل 19 اگست 2025 15:43

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز‘ پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو ہرا دیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میلبرن رینی گیڈز کی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور شاہینز نے میچ 73 رنز سے جیت لیا۔اوپنر جوشوا براؤن نے 30 گیندوں پر 36 رنز بنا کر اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں فیصل اکرم نے پویلین بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ارجن نائر کو سعد مسعود نے دو رنز پر بولڈ کیا، جب کہ اولیور پیک ایک رن پر رن آؤٹ ہو گئے، جس سے رینیگیڈز کو نو اوورز میں چھ وکٹیں گر گئیں۔ول سدرلینڈ نو گیندوں پر تین رنز بنا کر گری، فیصل اکرم کا نشانہ بنے، فرگس او نیل چھ رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے معاذ نے تین اور فیصل اکرم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل شاہینز نے عبدالصمد کی دھواں دھار سنچری کی بدولت 178 رنز اسکور بورڈز پر سجائے تھے، گرین شرٹس کا چوتھا میچ کل شکاگو کنگز مین سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/08/2025 - 15:43:45