سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ

جمعرات 21 اگست 2025 21:38

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پشاور میں قومی کرکٹرز پر مشتمل چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور یونس خان سمیت کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور کے مطابق میچ کے ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ ہوگی۔کمشنر پشاور کے مطابق میچ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے دوران عوام کی دلچسپی کے لیے فنکاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔میچ کے انعقاد اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کمشنر پشاور نے تین دن بعد اجلاس طلب کرلیا۔
وقت اشاعت : 21/08/2025 - 21:38:39