ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان 9 سے 14 دسمبر 2025 تک ارجنٹینا میں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا سے مقابلہ کرے گا

پیر 15 ستمبر 2025 17:24

ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان 9 سے 14 دسمبر 2025 تک ارجنٹینا میں نیدرلینڈز اور ارجنٹینا سے مقابلہ کرے گا اسی طرح پاکستان ہاکی ٹیم 10 سے 15 فروری 2026 تک آسٹریلیا میں جرمنی اور میزبان آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی ، قومی ہاکی ٹیم 13 سے 21 جون 2026 تک بیلجیئم میں سپین اور میزبان بیلجیئم کا مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

پرو ہاکی لیگ کے شیڈول کے مطابق 23 سے 28 جون 2026 تک انگلینڈ میں روایتی حریف بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔اس سے قبل، وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) پرو لیگ میں شمولیت کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری خط کے مطابق یہ رقم وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی جانب سے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے فراہم کردہ اضافی 40 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے مختص کی گئی۔جاری کردہ رقم میں سے 25 کروڑ روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی ایچ پرو لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کے اخراجات کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/09/2025 - 17:24:37