منیجر قومی ٹیم کی میچ کے دوران بال لگنے سے زخمی امپائر کی عیادت، گلدستہ پیش کیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:05

ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان اور یو اے ای کے میچ میں بال لگنے سے سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگٴْروگے زخمی ہوگئے، پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ان کی اسپتال میں عیادت کی۔نوید اکرم چیمہ نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی جانب سے سری لنکن ایمپائر کو گلدستہ پیش کیا، نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگٴْروگے کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایمپائر روچیرا پلیاگٴْروگے کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی نے بھی آپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سری لنکن ایمپائر روچیرا پلیاگٴْروگے نے کہا کہ پاکستان ٹیم اور عوام سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔گزشتہ روز پاکستان، یو اے ای کے میچ میں گیند لگنے سے امپائر روچیرا پلیاگروگے زخمی ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 18/09/2025 - 20:05:37