بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:34

بھارت کا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ
ی نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)بھارت نے ایشیا کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سلسلہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویمن ورلڈ کپ میں جو چیز تبدیل ہوگی وہ صرف جنس ہو گی، یعنی مردوں کے بعد اب خواتین کے مقابلے میں بھی وہی سلسلہ چلے گا۔بھارتی صحافی نے مزید لکھا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں وہی ہوگا جو ایشیا کپ میں ہوا۔بوریا مجمدار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر کھلاڑی ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/10/2025 - 17:34:26