نیشنل انٹر سکول پیڈل چیمپئن شپ 7 نومبر سے شروع ہو گی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر سکول پیڈل چیمپئن شپ 7 نومبر سے نیو میدان، کے ایم سی، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز انڈر? 14،بوائز انڈر 16،بوائز انڈر 18 اور گرلز انڈر 16 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 9 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں 5لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، اسناد اور ٹی شرٹس تقسیم کی جائیں گی
وقت اشاعت : 03/10/2025 - 21:40:07