ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ،سیمی فائنلز کل شروع ہونگے

جمعرات 9 جولائی 2015 22:33

ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ،سیمی فائنلز کل شروع ہونگے

لندناُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء نوواک جوکووچ، راجرفیڈرر، اینڈی مریاوررچرڈ گاسکے ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،، سیمی فائنلز جمعہ کوکھیلے جائیں گے۔لندن کے آل انگلینڈ ٹینس کلب پرجاری سال کے تیسریگرینڈ سلم ومبلڈن کے کوارٹرفائنل میں دفاعی چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے مارن سلیچ کوباآسانی چھ چار، چھ چاراورچھ چارسیمات دیکرستائیسویں گرینڈ سلم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فرانس کے رچرڈ گاسکے نے فرنچ اوپن چیمپیئن اسٹانسلاس واورنکا کواپ سیٹ شکست دیکرایونٹ سے باہرکردیا، گاسکے نے پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد چھ چار، چارچھ، تین چھ، چھ چاراورگیارہ نوسے فتح سمیٹی، سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈررنے فرنچ حریف جائلزسمن کومات دیکرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنائی، سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ تین، سات پانچ اورچھ دورہا۔سیمی فائنل میں فیڈررکا مقابلہ تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا، مریکوارٹرفائنل میں کینیڈا کیواسک پوسپیسل کواسٹریٹ سیٹس میں چھ چار، سات پانچ اورچھ چا ر سے مات دی۔ `

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 22:33:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :