بھارت کی آئی سی سی پر حکمر انی سر چڑھ کر بولنے لگی

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس،سری سانتھ، اجیت چنڈیلا، انکیت چوہان الزامات سے بری

ہفتہ 25 جولائی 2015 21:46

بھارت کی آئی سی سی پر حکمر انی سر چڑھ کر بولنے لگی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث تین بھارتی کرکٹرز سری سانتھ، انکیت چوہان اور اجیت چنڈیلا کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔ راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے تینوں کرکٹرز پر دو ہزار تیرہ میں آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوہان کو دو ہزار تیرہ میں اسپاٹ فکسنگ الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سیتینوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کی جا چکی ہے، آج نئی دہلی کی ٹرائل عدالت میں ان پر فرد جرم عائد کی جانا تھی مگر عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے تینوں کرکٹرز کو بری قرار دے دیا۔

عدالت نے موقف اختیار کیا کہ تینوں کرکٹرز پر عائد کردہ الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

وقت اشاعت : 25/07/2015 - 21:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :