بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین میرپور ٹیسٹ بارش کی نذر، دو میچز کی سیریز برابر رہی

پیر 3 اگست 2015 15:03

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین میرپور ٹیسٹ بارش کی نذر، دو میچز کی سیریز برابر رہی

ڈھاکہ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) میرپور ٹیسٹ کا 5واں اور آخری روز بھی بارش کی نذر، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ مشفق الرحیم کو میچ اور ڈیل سٹین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دو میچز کی سیریز برابر رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ سیریز بھی بری طرح متاثر ہوئی اور پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرا بھی بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹیسٹ کے آخری چار روز خراب موسم کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ ٹیسٹ کے پہلے روز 88.1 اوورز کا کھیل ہوا جس میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے تھے۔ مشفق الرحیم کو میچ اور ڈیل سٹین کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 15:03:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :