سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر مصباح الحق، شاہد آفریدی اور اظہر علی مبارکبا کے مستحق ہیں۔ منظور علی عارف

بدھ 5 اگست 2015 17:40

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز، ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر مصباح الحق، شاہد آفریدی اور اظہر علی مبارکبا کے مستحق ہیں۔ منظور علی عارف

لاہور ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سابق آل راؤنڈر کرکٹر منظور علی عارف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک بڑے عرصے کے بعد ٹیسٹ سیریز، وَن ڈے سیریز اور ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ قومی ٹیم کی طرف سے جشنِ آزادی کے موقع پر جو قوم کو تحفہ دیا گیا ہے تینوں کپتان مصباح الحق، اظہر علی اور شاہد آفریدی اور تمام کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے نمائندے بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی بار کرکٹ بورڈ کی توجہ اس طرف دلاتا رہا ہوں کہ تینوں فارمیٹ کی ٹیمیں الگ الگ ہونی چاہئیں کرکٹ بورڈ نے عمل کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع فراہم ہوئے اور نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے جنہوں نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیے جو کہ ملک کی کرکٹ کے لیے بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اسی طرح آئندہ بھی اپنے شاندار کھیل کی بدولت ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے ملک کا سبزہلالی پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 17:40:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :