ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 10 اگست 2015 20:55

ٹرائنگولر کرکٹ سیریز، آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

چنائی ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا اے نے میزبان ٹیم بھارت اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم نے 259 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کرس لینن نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آخر میں ایڈم زمپا نے 54 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ایشٹن ایگر کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کینگروز کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلے گئے تین ملکی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

میانک اگروال 61 اور منیش پانڈے 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا اے کی طرف سے ایشٹن ایگر نے تباہ کن بولنگ کی اور 39 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گریندر سندھو نے دو اور جیمز پیٹنسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا اے نے ہدف 48.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کرس لینن نے تین چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں ایڈم زمپا 54جبکہ کلم فرگیوسن اور ترواس ہیڈ 45 ، 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت اے کی جانب سے کرن شرما نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا اے کے ایشٹن ایگر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 10/08/2015 - 20:55:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :