اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 13 اگست 2026 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کے بھائی کی وفات پرآفیشلز اور کوچز نےاظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آفیشلز اور کوچز کرنل غلام شبیر انجم، حسنین سید، چوہدری اصغر علی گل، رفیق احمد، فیاض بخاری، چوہدری اقبال اختر، میجر ریٹائرڈ مسعود حیدرملک، سیمی رضوی، رانا سجاد احمد، غلام دستگیر، لالہ اشرف علی، ثقلین شاہ، ڈاکٹر ریحان یوسف، ڈاکٹر سید جمال حسین، نبیلہ کامران، مسز تبسم عباس اور سینئر صحافی رانا تنویر نےاتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر کے بھائی میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 13/08/2026 - 21:23:02