ارجنٹینا سے 3-5 سےعبرتناک شکست، بھارت ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا
پاکستان ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے
ذیشان مہتاب
منگل 25 اگست 2026
10:34

ایمسٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اگست 2026ء ) ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹینا سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے اہم پول میچ میں ارجنٹینا کے خلاف توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور 3-5 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ارجنٹینا نے کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی دفاع کو دباؤ میں رکھا اور میچ کے پہلے ہی منٹ میں خواکین توسکانی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول بھی کر دیا۔ بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول بنا کر برتری کو 1-4 کر دیا۔
(جاری ہے)
53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کا پانچواں گول داغ دیا، تاہم بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اور ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر ایک اور گول کیا، تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
وقت اشاعت : 25/08/2026 - 10:34:37
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
کیلی ہڈکنسن فٹنس مسائل کے باعث زیورخ ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار
-
خراب موسم اور شدید ژالہ باری کے باعث ویلٹا اسپانیا کا تیسرا مرحلہ منسوخ
-
نوجوان پرتگالی فٹبالر دوران میچ اچانک گرکر انتقال کرگئے
-
کیمپ میں زیادہ تر میچز لڑکوں کیساتھ کھیلنے کا ہمیں بہت فائدہ ہوا، فاطمہ ثناء
-
ہتھکڑیوں میں جکڑے برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
-
ارجنٹینا سے 3-5 سےعبرتناک شکست، بھارت ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا