ایشین گیمز، پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 30 ستمبر 2026 20:52

ایشین گیمز، پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ناگویا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) جاپان میں جاری ایشین گیمز میں اسکواش کے ایونٹ میں پاکستان نے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو دو ۔ صفر سے شکست دی۔ پاکستان کے عشب عرفان نے اپنا میچ تین ۔ صفر اور نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا۔واضح رہے کہ ٹیم اسکواش سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایشین گیمز میں ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2026 - 20:52:04