ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنانٹ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ

بدھ 30 ستمبر 2015 19:47

ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنانٹ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء ) پشاور میں جاری ڈسٹرکٹ پشاور انٹر کلب کرکٹ ٹورنانٹ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ‘پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اصغر علی خان کے مطاق پہلے میچ میں انٹر لنک کرکٹ کلب نے خلیل کنسٹرکشن کو 113 رنز سے ہرا دیا‘انٹر لنک نے پہلے کھیلتے ہوئے 207 رنز بنائے جس میں عبداﷲ 79 اور عمران اکاون رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘طاہر ‘عباس اور سلیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں‘خلیل کنسٹرکشن کی ٹیم 94 رنز پر آؤٹ ہوگئی ‘طاہر پچیس اور عامر اﷲ سولہ رنز کیساتھ نمایاں رہے‘عبداﷲ نے چار اور شیر افضل نے تین وکٹیں حاصل کیں‘دوسرے میچ میں شباب ملی نے الیون سٹار کوچار رنز سے شکست دی ‘شباب ملی نے 180 رنز بنائے ‘کفایت اٹھاون اور جاوید تینتیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘مظہر اور راشد نے دو دووکٹیں حاصل کیں ‘الیون سٹار کی ٹیم 175 رنز پر آؤٹ ہوگئی ‘آصف 43 اور خالد 34 رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘شباب ملی کے احمد اور عادل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں تیسرے میچ میں کارکن کرکٹ کلب نے ارباب نیاز کرکٹ کلب کو 4 رنز سے ہرا دیا ‘کارکن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 119 رنز بنائے ‘مصطفیٰ پچیس اور فیضان اکیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘اسماعیل ‘شعیب اور عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں‘ارباب نیاز کی ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ‘آدم 23 اور نصیر سترہ رنز کیساتھ نمایاں رہے‘جاوید علی اور فیضان امین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ‘چوتھے میچ میں یونیورسٹی کرکٹ کلب نے ملک سٹار کرکٹ کلب کو چھبیس رنز سے ہرا دیا ‘یونیورسٹی کلب نے 160 رنز بنائے مطیع اﷲ اور عمران تیس تیس رنز کیساتھ نمایاں رہے ملک سٹار کے جابر اور سجاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں‘جواب میں ملک سٹار کی ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ‘ذبیح اﷲ 38 اور عامر حمزہ 29 رنز کیساتھ نمایاں رہے ‘یونیورسٹی کلب کی طرف سے مصلح الدین نے تین جبکہ عاشق نے دووکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 19:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :